ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ

پشاور: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، جس کے مطابق آج جمعرات کے روز پہلا روزہ ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں  موصول ہوئی ہیں، لہٰذا رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور اس لحاظ سے آج جمعرات کے روز پہلا روزہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں آج پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ختم ہوا تھا۔

قبل ازیں زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہوئے جہاں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی اطلاع زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیدی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں