ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان قتل کی سازش کے الزام پر جوڈیشل کمیشن قائم

arrest

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پرحکومتِ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے  فیصلہ الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سے مشاورت کی گئی ہے، ظاہر ہے یہ فیصلہ سوچ سمجھ ہی کر کیا گیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حملے کے بیان پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنادیا جو تحقیقات کرے گا، اگر عمران خان پر حملے کے الزام میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی، اگر الزام درست ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں پھر سکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، عمران خان کا پولیس والوں کو گالم گلوچ و دھمکیاں غلط بات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں