English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

   ملکی صورتحال کے باعث اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ منسوخ

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے، اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام سے سائڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے، اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے