ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز کے مابین اہم ملاقات

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 3 روز کے دوران دوسری بار اہم ملاقات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان اہم ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری ہے، جس میں ہونے والی مشاورت کے بعد ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کے درمیان ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی طویل ملاقات ہوئی تھی۔

قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ سیاسی تقاریر کے بعد پارلیمنٹ میں گفتگو کرنے کی اجازت مانگی اور پھر اُن تمام باتوں سے لاتعلقی اختیار کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں