ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری نے وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چوہدری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانیکی اجازت کیس میں مجھے فریق بنایا جائے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو بطور ضامن نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کی،لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائے کہ کیس میں مجھے فریق بنایا جائے،درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں