پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک تازہ معاہدے کے تحت رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس سے آنے والا پہلا کارگو مئی میں کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا۔ مصدق ملک نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان روس سے ریفائن فیول نہیں بلکہ صرف خام تیل خریدے گا، اگر لین دین کا پہلا مرحلہ باآسانی طے ہوجاتا ہے تو توقع ہے کہ روس سے آنے والی یہ درآمدات یومیہ ایک لاکھ بیرل تک پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہم نے آرڈر دے دیا ہے، ہم پہلے ہی اسے آرڈر دے چکے ہیں، ہاں یہ درست ہے کہ ہمیں ریفائنڈ تیل نہیں بلکہ صرف خام تیل ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) روسی خام تیل کو ریفائن کرے گی، دیگر ریفائنریوں کو ٹرائل رن کے بعد شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پی ٹی آئی میں ’مارٹونگے‘ گالم گلوچ کرتے ہیں، شیرافضل نے نئی اصطلاح متعارف کرادی
- وزیراعظم اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پیٹرولیم لیوی پر کمیٹی قائم
- عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو نئی ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا، عطا تارڑ
- جنوبی وزیرستان :انگور اڈہ میں افغانستان سے فائرنگ و گولہ باری،ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کردی، ڈیزل سوا 2 روپے مہنگا