کراچی : شوال کے چاند کے حوالے سے ملک کی بیشتر زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے، حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی ، جس کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہورہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔
اسی طرح لاہور کی زونل کمیٹی نے بھی شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہ پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا۔
دوسری جانب ملائیشیا ، انڈونیشیا، برونائی، سنگاپور ، آسٹریلیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے، عید 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
