ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، اطلاق رات 12 بجے

وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 288 روپے مقرر کردی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کو اسی نرخ پر برقرار رکھا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 176 روپے 7 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ  لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 164 روپے 68 پیسے مقرر کردی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں