English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف جنرل الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پرکریں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

القمر

  لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے،انشاء اللہ ملک بھرمیں ا یک ہی دن ایک ساتھ ہی انتخابات ہونگے، کارکن تیاری کریں، آئندہ ہونیو الے جنرل الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پرہو گا،اور میاں نواز شریف ہی امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے۔

میاں نواز شریف کے بغیر پاکستان کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات  کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں سابق ڈپٹی میئر فیصل آباد شیخ محمد یوسف سے لاہور میں ون ٹو ون ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شیخ محمد یوسف نے متوقع عام انتخابات کے حوالہ سے فیصل آباد کے لیگی امیدواروں کے متعلق میاں حمزہ شہباز کو بریفنگ دی اور کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بزنس کمیونٹی سمیت عام عوام پریشان ہے آئندہ ہونیو الے جنرل الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے ساتھ ساتھ امیدوار کا ذاتی طور پر بااثر ہونا بے حد ضروری ہوگا۔کمزور امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے تو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے