English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیراثر رہیں گے،محکمہ موسمیات

القمر

اسلام آباد:ملک کے زیادہ ترحصوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں 10سے 13مئی کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ،جنوبی پنجاب،اوربلوچستان میں دن کادرجہ حرارت 3سے 5ڈگری  سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کاامکان ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات  کے مطابق وسطی پنجاب ،اسلام آباد،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں درجہ حرارت 2سے 3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کاامکان ہے۔

انہوں نے مزہد کہا کہ عوام گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے