English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار

القمر

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عدالت کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے احاطہ عدالت میں ناخوشگوار واقعات پرسیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے  رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا ہے۔

علاوہ زازیں عدالت نے حکم دیا ہے کہ  رجسٹرار 16 مئی تک معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے