ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکر ڈالر کی کمی ہو گئی۔

غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 12 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں