ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ئین وقانون اورعدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین وقانون اورعدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے، صرف عدالت کے اندرسے ہی گرفتارنہیں کیاجارہا بلکہ ضمانت ہونے پردوسرے کیس یادوسرے صوبے کی پولیس گرفتارکرلیتی ہے ،ججز کہہ رہے ہیں کے ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہورہی ہے آئین کیساتھ جسطرح مذاق ہورہاہے، ایساطرزعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھاگیا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ڈالر302کاآئی ایم ایف سے کٹی،ایف بی آرڈارکیخلاف، افوہوں کی زدمیں کاروبارنہیں توریونیو بھی نہیں خیالی بجٹ اورعدالتی فیصلوں سے فراری مزید تباہی پھیلائیگاپڑھے لکھے لوگوں کوبے گناہ گرفتارکیاجارہاہے تھانوں اورجیلوں میں جگہ نہیں غسل خانوں میں بندکیاجارہا ہے جب ججزآبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجیلوں کی بات چھوڑیں درجنوں پڑھے لکھے بیگناہ تھانوں میں بند ہیں جب یہ پڑھالکھانوجوان باہرنکلے گاملک چھوڑجائیگایاانتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ جائیگا،عدالتیں ہی انہیں قانونی معاشرے کاحصہ بناسکتی ہیں راستہ عدالتوں سے ہی نکلے گا،اسپیکر72ایم این ایز کو کبھی اسمبلی نہیں آنے دیگا،عدلیہ کے فیصلے کی نافرمانی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں