ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا پارٹی چھوڑنے کو تیار

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کو فیصل آباد سے بڑا دھچکا، پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر مشتعل کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج، عسکری اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ 

پی ٹی آئی کی پرتشدد پالیسی پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

فیصل آباد سے بھی پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگنے والا ہے، پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا بھی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔

اس سے قبل سابق مشیر امین اسلم اور پنجاب کے کئی اراکین صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں