ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء کیخلاف درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا  کے خلاف رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار  الحسن کی درخواست مسترد کردی۔

رہنماایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر نوکریوں کو بیچا جا رہا ہے  اور صوبے میں 80، 80 ہزار روپے میں جعلی ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے درخواست میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا سے متعلق جوڈیشل انکوائری کرانیکی استدعا کی تھی جس کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مخالفت کی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا  کہ سندھ حکومت نے جعلی ڈومیسائل کی شکایات سننے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں، جس کو شکایت ہے  وہ  حکومت سندھ کی بنائی گئی کمیٹیوں سے رجوع کرے۔ 

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ4 سال یہ کیس چلا، 2 بار حتمی دلائل مکمل ہوئے تھے،  عدالت نے ہمارا کیس ڈسمس کر دیا۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ عدالت نے پورے صوبے سے لوگوں کو بلا کر سنا، تسلیم کیا گیا کہ صوبے میں جعلی ڈومیسائل ،پی آرسی بنے ہیں جن پر نوکریاں دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں