ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

  کابل :افغانستان کے شمالی علاقے میں امریکی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔  

افغان وزارت دفاع کے مطابق ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر سمنگان کے ضلع خولم میں بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا کرتباہ ہوا ۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ستمبر میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان حکومت کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل میں تربیتی سیشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں