اسلام آباد: تحریک انصاف کی مزید ایک وکٹ گرگئی ، مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں، 9 مئی سے قبل ہی اسد عمر کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ9 مئی کے واقعات کیوں ہوئے؟
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کیلیے قربانیاں دیں ہیں، جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے متعدد صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑگئے ہیں، بعض نے تو سیاست سے ہی علیحدگی کا اعلان کیاہے۔
