English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی خاندانی نظام کے بگاڑ کو روکنے کے لیے کوشاں ہے، دردانہ صدیقی

القمر

کراچی: سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو معاشرے کی بنیادی اکائی خاندان کو تحفظ اور رہنمائی فراہم کرتا ہے،صرف ایک یوم منانے کی بجائے زندگی بھر خاندان کے استحکام کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔

دردانہ صدیقی نے مذید کہا کہ خاندان ایک الہامی ادارہ ہے، اسی پر معاشرے کی بنیاد ہے، خاندان میں ہماری نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔ فیملی سسٹم کی مضبوطی معاشرے کی مضبوطی کی ضامن ہے جس سے  دنیا بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسلوں کی تعمیر اور  تربیت کا ادارہ خاندان ہے۔جہاں سے معاشرے کو بہترین فرد فراہم کیا جاتا ہے، خاندان کا ادارہ صرف معاشرے کی نہیں بلکہ انسانیت کی ضرورت ہے۔خاندانی نظام انسان کی ترقی اور بہبود کی ضمانت ہے، فیملی سسٹم ہی انسان کا سپورٹ سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان معاشرے کی اکائی اور بنیادی یونٹ ہے۔ اچھے خاندان سے ہی خوبصورت سماج تشکیل پاتا ہے. مگر بد قسمتی سے آج خاندان  ٹوٹ پھوٹ اور بے سکونی کا شکار ہیں، یہ معاشرے کے لیے  لمحہ فکریہ ہے،جماعت اسلامی تہذیب اور خاندانی نظام کے بگاڑ کو روکنے کے لیے اور اسے مستحکم بنانے کے لئے اپنے مختلف پراجیکٹس اور شعبہ جات کے ساتھ معاشرے کی رہنمائی کررہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی خواتین  اس جدوجہد میں اپنا بھرپور ادا کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے