ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک بھی شرپسند قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچے گا،  نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا، نامزدشرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور تمام کیسز کی پیشہ ورانہ انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

نگران وزیر اعلی نے کہا کہ ان واقعات میں ملوث ایک بھی شرپسند قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بے گناہ کاٹرائل نہ ہو۔پولیس اورپراسیکیوشن بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کریں ۔

محسن نقوی نے کہا کہ جناح ہاؤس اورعسکری مقامات پر حملہ کرنے والے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے ۔اجلاس میں انسپکٹرجنرل پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاریوں ،شناخت،تفتیش اورمقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دیـ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں