ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی، جلاؤ گھیرؤ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ٹیکساس:امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اور ساتھ ہی 9 مئی کو جلاؤ گھیرؤ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ بھی کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اراکین کانگریس کو خط لکھ کر اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کا عزم کیا گیا۔

اسی حوالے سے امریکی ریاست ٹیکساس میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اور ساتھ ہی 9 مئی کو جلاؤ گھیرؤ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ بھی کیا گیا۔

ادھر نیویارک میں بھی افواج پاکستان کی حمایت میں تقریب کی گئی اور شرکا نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن اور فوج کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں