English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیز رفتار ٹرک وائٹ ہاس سے متصل عمارت میں گھس گیا

القمر

واشنگٹن:واشنگٹن میں ایک ٹرک وائٹ ہاس سے متصل عمارت کی حفاظتی باڑ توڑتا ہوا اندر گھس گیا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹ سروس نے قریبی ہوٹل خالی کروالیا جبکہ علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ایک ٹرک وائٹ ہائوس سے متصل لافائیت اسکوائر کی حفاظتی باڑ سے ٹکراگیا، سیکرٹ سروس پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے فورا بعد قریبی ہے ایڈم ہوٹل خالی کروالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ریموٹ کنٹرول روبوٹ سے ٹرک کا معائنہ کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ حفاظتی باڑ سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور نے دوسری بار بھی باڑ کو جان بوجھ کر ٹکر ماری، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے