English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کردی

القمر

اسلام آباد:نیپرا نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کیلئے بجلی ساڑھے 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔نیپرا نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دے چکی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے