English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط

القمر
Iranian President Ebrahim Raisi and Indonesian President Joko Widodo chat upon their meeting at the Presidential Palace in Bogor, Indonesia, May 23, 2023. REUTERS/Ajeng Dinar Ulfiana

تہران:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ انڈونیشیا  کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پاگیا ہے۔

 ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں بتایا گیا کہ  پی ٹی اے  تعاون کے ان 11 معاہدوں میں سے ایک ہے جن پر دونوں ممالک کے سینئر حکام  نے دستخط کیے ، دیگر میں توانائی، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ویزوں اور ادویات کی پیداوار سے متعلق ضوابط  کے معاہدے شامل ہیں۔

 اپنے انڈونیشیائی ہم منصب جوکو ویدودو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رئیسی نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے متنوع صلاحیتوں کے حامل ہیں اور امید ہے کہ ان کے دورہ جکارتہ سے اس سلسلے میں تعمیری اثرات مرتب ہوں گے۔

ویدودو نے دستخطوں کی تقریب کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ پی ٹی اے سے انڈونیشیا اور ایران کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے