ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرلیا

 تہران:ایران نے سیکیورٹی اہلکاروں کے مبینہ قتل کے ملزمان کی سزائے موت پر سوئس وزارت خارجہ کے مذمتی بیان پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تین افراد کی پھانسی کی سخت مذمت کی تھی۔

سوئس وزارت خارجہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ ایران پر زور دیتا ہے کہ وہ پھانسیاں روکے اور سزائے موت میں کمی کیلئے اقدامات کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سوئس سفیر نادین لوزانو کو ملک کے داخلی معاملات میں سوئٹزرلینڈ کی مداخلت پر طلب کرلیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے غیر روایتی اقدامات اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئس کنفیڈریشن جیسے ممالک کے دوستانہ تعلقات کیلئے مناسب نہیں، انہیں درست کیا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں