ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں، پاکستان خود مختار ملک ہے ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

ان کا  کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کے نقصان کی بڑی وجہ ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک دو روز میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے، ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پرعمل نہیں کیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں