English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کا پسماندہ طبقات کو بجٹ میں ریلیف دینے کا عندیہ

القمر

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے  کہ موجودہ حالات میں ترجیحات کا تعین کرنا ضروری ہے، پسے ہوئے طبقات کو بجٹ میں ریلیف دینے کا عندیہ دیتے ہوئے عوامی فلاحی منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2023-24 کی بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا، شرکاء کو وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی گئی، ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق بھی غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے متعلقہ محکموں کو عوامی فلاح کے جاری منصوبے فوری مکمل کرنے اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے بجٹ میں پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ دیا۔

وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ترجیحات کا تعین کرنا ضروری ہے، عوام کی بہتری کیلئے سستے اور معیاری منصوبے بنائے جائیں، گیارہ سو ارب کا وفاقی ترقیاتی پروگرام پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے