ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور

لندن:انگلینڈ کے آل راﺅنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

آل راﺅنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے،معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی جانب سے رابطے کرنے کی تصدیق کی ہے،جیک لیچ کے ایشیز سیریز سے باہر ہونے پر مینجمنٹ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے،خیال رہے کہ 35سالہ معین علی نے 67ٹیسٹ میچز میں 2914رنز بنائے اور 195وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں