ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی، روی شاستری بھارتی کھلاڑیوں پر برس پڑے

ممبئی:آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری انڈین کھلاڑیوں پر برس پڑے۔ 

ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بھارت کو 280 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں، اوول میں جاری فائنل میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ تاہم ٹیم کی کارکردگی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کیسابق ہیڈ کوچ روی شاستری کافی مایوس ہوئے ہیں۔ 

روی شاستری نے اس حوالے سے کہا کہ انڈین کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ فرنچائز کرکٹ (آئی پی ایل) کھیلنی ہے یا ملک کیلئے کھیلنا ہے، تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھول جائیں، بی سی سی آئی کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا، بھارتی بورڈ کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔ 

روی شاستری کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ میں شق ڈالنے کے بعد فرنچائز سے پوچھا جائے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی پر کتنی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں