کیف:روس کی جانب سے یوکرین کے شہر کریوی ریہ پر رات گئے کیے گئے بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ہیں۔
روسی حملوں میں بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، 5منزلہ عمارت گرنے سے 3شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےانہیں17جولائی کو بحیرہ اسود کے اناج راہداری معاہدے سے روس کے دستبردار ہونے پر تشویش لاحق ہے۔
گوتریس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کو برقرار رکھا جائے اور ساتھ ہی ساتھ روسی برآمدات کو بھی آسان بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔