English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

القمر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا.

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل صبح 11:45 بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا، فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن اور دیگر نے دائر کی تھیں۔

لارجر بینچ میں نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف 4 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض بھی عائد نہیں کیا گیا، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے درخواستوں کو نمبر لگانے کی منظوری دی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے