English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے، وزیرخزانہ

القمر

اسلام آ باد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں2ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف، اپنی طرف سے سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں معاشی معاملات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اس سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہترہے، جلد مزید استحکام پیدا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے