ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر خود کش حملہ، 8اہلکارزخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حیات آباد میں یہ دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے سبب جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ادارے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔حیات آباد پشاور کے پوش علاقوں میں سے ایک ہے جہاں پولیس چوکی کے ساتھ ساتھ ہسپتال اور سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں۔

ایس پی کینٹ وقار رفیق کے مطابق خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں