ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے اہم سنگ میل طے کئے،شہباز شریف

Prime Minister

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے اہم سنگ میل طے کئے، سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بناناچینی صدر کے عزم کا عکاس ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے 10سال میں اہم سنگ میل طے کئے۔ پاک چین اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کے لئے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کے  لئے  پرعزم ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں