English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نااہل قراردیدیا

Election Commission

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کوپانچ سال کے لئے نااہل قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج نے الیکشن ایکٹ کی شق 167 کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز قصور وار قرار دیا، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی نااہل قرار پائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو این اے 45 کرم سے بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے