ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کرادی

وزیر اعظم نے تمام سیکرٹریز کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اعزاز میں مجوزہ گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کرادی، شہباز شریف گارڈ آف آنر لئے بغیر ہی لاہور چلے گئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا 14 اگست کو اسلام آباد واپس آنے کا پلان ہے جہاں انہوں نے 14 اگست کو گارڈ آف آنر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔نگران وزیراعظم کی حلف برداری کا شیڈول کابینہ ڈویژن جاری کرے گا۔ 

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول بھی دے دیا گیا اور ان کی رہائش گاہ پر پروٹوکول دستے پہنچ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں