English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ، 3 مقدمات میں ضمانت خارج

destruction

اسلام آباد : انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں، حاضری سے استثنی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے ہیں، عدالت نے انہیں 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے