English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بزرگ شہید، خواتین زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج  کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بزرگ شہید اور خواتین زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی جارحیت  کی زد میں آکر ایک بزرگ شہری شہید ہوگیا۔

پیر کے روز بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران گاؤں اولی ضلع کوٹلی کے 60 سالہ بزرگ غیاث شہید ہو گئے جب کہ وہاں گھاس کاٹنے میں مصروف 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت سیز فائر کے سلسلے میں مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے  عوام کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے