ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی، سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 186اے کے تحت دائر کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے خلاف تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے اور میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور یا پشاور ہائیکورٹس منتقل کیے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ ہونے تک جسٹس عامر فاروق کو مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں