English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

القمر

کراچی: بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ۔

کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس میں اضافہ 23-2022 کی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے۔

درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے کے اضافے کی استدعا کی گئی ۔ جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ۔حکومت نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ وصولیاں ستمبر اور اکتوبر 2023 میں کی جائیں۔

حکومت کی درخواست میں کہا گیا کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے۔اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے۔نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے