ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق  نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود خوراک کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کردیا گیا، چینی، گھی، آٹے اور دالوں کی قیمتیں بھی قوت خرید سے زیادہ ہیں۔

 منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے صحت کارڈ سے مختلف بیماریوں کا علاج نکال دیا ہے، ملکی سیاست اور نظام مختلف مافیاز کے محتاج ہیں، آف شور کمپنیوں میں انہی مافیاز کے پیسے ہیں، ہم ان مافیاز کو مزید کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف کل سے جنوبی پنجاب میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، آئندہ 3، 4دن میں آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں، ان حالات سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں