ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد شریف قتل کیس میں مقتول صحافی اہلیہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں مقتول صحافی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم حاضری پر شہید صحافی کی اہلیہ  سومیا ارشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے مطابق کہ مسلسل طلبی کے باوجود پیش نا ہونے پر ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ جاری ہوئے۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا

واضح رہے کہ ارشد شریف کا شمار پاکستان کے نامور صحافیوں میں ہوتا تھا، جنہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی اور پھر دبئی سے کینیا گئے جہاں انہیں 23 اکتوبر کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔

ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سوموٹو نوٹس لیا اور یہ کیس عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں