ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کار ڈیلرایسوسی ایشن کے رکن سے گاڑیوں کی فائلیں لوٹنے والے ڈکیت گینگ کا کارندہ گرفتار

کراچی: ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےکار ڈیلرایسوسی ایشن کے رکن سے نقد رقم اور گاڑیوں کی اصل فائلیں لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے کارندے کو گرفتارکرلیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن نے ڈکیت گینگ کے کارندے حسن کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے واردات میں چھینی ہوئی نقد رقم، گاڑیوں کی اصل فائلیں،4 موبائل فونز، لیپ ٹاپ اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یوجنید شیخ کے مطابق گرفتارملزم نے جون میں اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ سوک سینٹر کے قریب بینک سے رقم لیکر نکلنے والے حسین آفریدی نامی شخص سے اسلحہ کے زورپر7 لاکھ روپےاورمختلف گاڑیوں کی اصلی فائلیں چھینی تھیں۔

واقعے کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا  جبکہ واردات کی ویڈیوسوشل میڈیا پربھی وائرل ہوئی تھی ملزمان کی گرفتاری اورلوٹی ہوئے سامان کی برآمدگی کے لیے کارڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پرمقدمہ کی تفتیش ایس آئی یو کو منتقل کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں