English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیوی پر جھگڑے کے دوران کلاشنکوف اٹھانے والا ملزم گرفتار

القمر

 لاہور: پنجاب پولیس نے جھگڑے کے دوران بیوی پر کلاشنکوف تاننے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے گھر میں جھگڑے کے دوران بیوی پر کلاشنکوف لوڈ کر کے تانی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ ایک روز قبل واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ جنوبی چھاؤنی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے