English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد حسن فواد نگراں وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر

القمر

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کر دیا۔

صدر مملکت نے تقرری نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 224 (1a) کے تحت فواد حسن فواد کی تقرری کی۔

سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں نیب ان کے خلاف کرپشن ثابت کرنے پر بری طرح ناکام ہوا تھا اور عدالت نے انہیں نیب ریفرنس میں بری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے