ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

 پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے محکمہ خزانہ کی جانب سے بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے بی آرٹی کے کرایوں میں اضافے اور اطراف میں دکانوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ حکومت بی آر ٹی کو سالانہ 2 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، بی آر ٹی  کرایہ میں 5 روپے اضافے کیا جائے اور بی آر ٹی کوریڈور کےاطراف میں دکانوں پر ٹیکس لگایا جائے، کرایوں میں اضافے اور ٹیکس لگانے سے بی آر ٹی منافع بخش منصوبہ بن جائے گا۔

محکمہ خزانہ کا ہکنا تھا کہ طالب علموں، خواتین، بوڑھے اور معذور افراد کو کرایہ میں رعایت دی جائے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال نے کہا کہ صوبے کےعوام مالی مشکلات کا شکار ہیں، مہنگائی کی صورتحال میں کرائے نہیں بڑھائے جاسکتے۔ چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں اس لیے تجاویز نہیں مانیں کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں