English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردم شماری میں کے پی کی آبادی کم دکھانے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

القمر

 پشاور: خیبرپختونخوا کی مردم شماری میں آبادی میں کمی کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں مردم شماری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست کا موقف تھا کہ خیبر پختونخوا کی آبادی کو ڈیجیٹل مردم شماری میں کم گنا گیا ہے۔ مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنے سے صوبے کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر سہولیات میں بھی کمی آئے گی۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی مشترکہ مفاداتی کونسل کے اجلاس میں شرکت غیر آئینی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے جائیں اور جن اضلاع میں سالانہ گروتھ 2.55 سے کم ظاہر کی گئی ہے وہاں دوبارہ مردم شماری کرائے جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے