ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری، 700 فلسطینی شہید، 70 بچوں سمیت ہزاروں افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ  کی پٹی   پر اسرائیل حملے جاری ہیں، اب تک  700 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 70 بچوں سمیت  2700 کے قریب لوگ  زخمی ہیں، اسرائیل کے حملوں میں ہزاروں گھر تباہ ہوگئے ہیں، اسرائیل جیسے دہشت گرد کی پشت پناہی امریکا کررہا ہے، امریکا نے فلسطین کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے اسرائیل کے مظالم بڑھنے کے بعد اسرائیل کے خلاف آپریشن کا آغازکیا ، جس میں صہیونی ریاست پر بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 200 اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں