ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں پی ٹی آئی کے 3 سابق اراکین اسمبلی گرفتار

 پشاور: محکمہ انسداد کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی بھرتیوں کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے تین سابق اراکین صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات ، دیر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی ملک لیاقت اور اعظم کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تین ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، جنہیں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق سابق ایم پی ایز کے خلاف دیر لوئر اینٹی کرپشن تھانہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے بلامبٹ تھانہ دیر لوئر منتقل کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں