ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہل کراچی کا ”حماس“کی مزاحمت کو سلام: شاہراہ فیصل پر تاریخ ساز ”فلسطین مارچ“

کراچی:جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”فلسطین مارچ“کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدو جہداورتحریک مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہوئے  ان سے بھرپور اظہار ِ یکجہتی کیا۔

فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ،خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

مارچ میں شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی پرچم جلاکراپنے غم و غصے کا اظہار کیا، خواتین بچوں نے  فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کے لیے اپنی جان ومال قربان کرنے کا عزم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں