کراچی: محکمہ موسمیات نے پیر کو شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل ( 16 اور 17 اکتوبر) کو شہر میں ہلکی بارش/ بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں پر اثرانداز ہورہا ہے، اس سسٹم کے اثرات سندھ تک پھیل جانے کا امکان ہے۔
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کے اثرات کے سبب اتوار کو شہر میں کہیں مطلع جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا۔
